تازہ تر ین

ایک شخص نے گھر کی کھدائی کے دوران ڈائناسور کا ڈھانچہ دریافت کرلیا

لزبن: (ویب ڈیسک) یورپی ملک پرتگال میں ایک شخص کے گھر کے اندر ڈائنا سور کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔
لزبن یونیورسٹی کے ماہرین نے اگست کے شروع میں پرتگالی شہر Pombal میں کھدائی مکمل کر کے ایک بڑے ڈائناسور کے ڈھانچے کے کچھ حصے نکالے۔
ڈائناسور کی یہ ہڈیاں 2017 میں اس وقت دریافت ہوئی تھیں جب ایک شخص اپنے گھر میں تعمیراتی کام کر رہا تھا اور اس کے بعد سے ماہرین وہاں کھدائی کر رہے تھے۔
محققین نے بتایا کہ ہم اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈائنا سور بہت اچھے طریقے سے محفوظ ہوگیا تھا اور اس سے زمانہ قدیم میں اس خطے میں ڈائنا سورز کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ ڈھانچہ ڈائنا سور کی ایک قسم Brachiosauru کا ہے جو 6 سے 16 کروڑ سال پہلے زمین پر گھوما کرتے تھے۔
یہ زمین پر پائے جانے والا سب سے بڑا ڈائنا سور تھا جو 82 فٹ چوڑا اور 39 فٹ لمبا ہوتا تھا۔
محققین نے اس ڈائنا سور کے ڈھانچے کی پسلیوں اور چند دیگر حصوں کو نکالا اور انہیں توقع ہے کہ وہ پورا ڈھانچہ دریافت کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تحقیقی کام پورا ہوجائے گا تو یہ یورپ میں ڈائنا سور کا سب سے بڑا ڈھانچہ ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عام بات نہیں کہ کسی جانور کی پسلیاں اس طرح دریافت ہوجائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv