تازہ تر ین

پاکستان میں سیلاب سے تباہی، چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم افسردہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام خیر سگالی کا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
شی جن پنگ نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا، مجھے یقین ہے پاکستان کی حکومت اور عوام مشترکہ کوششوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پا لیں گے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور قدرتی آفت سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
نریندر مودی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی جلد بحالی اور معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی امید کا اظہار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv