تازہ تر ین

چین کا پاکستان کو سیلاب سے متعلق مزید امداد اور تعمیر نو میں مدد دینےکا اعلان

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کا کہنا ہےکہ عالمی موسمیاتی رد عمل میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ چین پاکستان کو سیلاب سے متعلق امداد اور تعمیر نو میں مزید مدد دےگا، پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی معلومات دل دہلا دینے والی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ چین اور پاکستان موسمیاتی تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کےخوشی غم میں شریک ہیں، مشکل وقت میں دل کی گہرائیوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی ہم منصب سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
ژاؤ لی جیان کا کہنا ہےکہ چین نے پاکستان کو 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50 ہزار ترپالیں فراہم کی ہیں، پاکستان کو ہنگامی انسانی امداد کی اضافی کھیپ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، چینی ریڈ کراس پاکستان ریڈ کریسنٹ کو 3 لاکھ امریکی ڈالر نقد دے گی، آل پاکستانی چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے سیلاب ریلیف فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپیہ عطیہ دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق چین کو امید ہےکہ پاکستانی اس آفت پر قابو پالیں گے اور جلد ہی اپنےگھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv