تازہ تر ین

صدف کنول کے سالگرہ کیک پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ اداکارہ صدف کنول کی سالگرہ کے کیک پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کردیئے۔
شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ صدف کنول کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ٹیبل پر سالگرہ کا کیک موجود ہے۔
تصویر کے ساتھ ہی شہروز نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے صدف کنول کو منفرد خاتون قرار دیا۔
شوبز شخصیات نے اس تصویر پر جوڑے کو مبارک بادیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انسٹا گرام میں کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے کہ یہ پین کیک ہے یا انڈے والا بڑا برگر۔
واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے صدف کنول سے قبل سائرہ یوسف سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے ۔
سائرہ اور شہروز کے درمیان طلاق کے بعد شہروز نے صدف کنول سے شادی کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv