تازہ تر ین

سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی طلب، پی ٹی آئی کو مدعو نہیں کیا گیا

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘ بلا لی ہے، پیر کو وزیر اعظم ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کی دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ پی ڈی ایم، اتحادی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1000 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv