تازہ تر ین

ایشین انڈر 20 والی بال: پاکستان نے نویں پوزیشن کے میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا

رفاع: (ویب ڈیسک) ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے قطر کو شکست دے کر نویں پوزیشن کے میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جس میں اس کا مقابلہ عراق سے ہوگا۔
ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ بحرین کے شہر رفاع میں جاری ہے ۔ نویں سے بارہویں پوزیشن کے پلے آف میں پاکستان نے قطر کو تین ۔ صفر سے شکست دی۔
پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس تو بآسانی 25-19 اور 25-16 سے جیتے مگر تیسرے سیٹ میں اس کو ٹف ٹائم ملا تاہم تیسرا سیٹ بھی 27-25 سے پاکستان کے نام رہا۔
نویں سے بارہویں پوزیشن کے پلے آف میں کامیابی کے بعد اب پاکستان ٹیم نویں پوزیشن کا میچ عراق کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ اتوار کی صبح بحرین کے وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv