تازہ تر ین

آذر بائیجان نے آرمینیا سے ایک اور اہم شہر کو آزاد کروا لیا

باکو: (ویب ڈیسک) آذر بائیجان نے آرمینیا سے ایک اور اہم شہر کو آزاد کروا لیا۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق روسی امن فوج نے لاچن شہر کا کنٹرول آذری فوج کے حوالے کر دیا۔
آرمینیا کو کاراباخ سے ملانے والی سڑک لاچن شہر سے ہو کر گزرتی ہے جس کے باعث یہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔
آذری حکام کے مطابق شہر کا کنٹرول ایک معاہدے کے تحت واپس لیا گیا جبکہ صدر آذر بائیجان الہام علیوف نے لاچن شہر واپس لینے پر قوم کو مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ لاچن شہر پر 1994 سے آرمینیا قابض تھا جبکہ 2020 میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد شہر کا انتظام روسی امن فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv