تازہ تر ین

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم ایک مرتبہ پھر تمام ٹیموں سے الگ رہائش پزیر

دبئی : (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلا سجنے کو تیار ہے ۔
27 اگست سے میچز کا آغاز ہوگا جس میں 28 اگست کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
ٹیموں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی ٹیم تیاری تو دیگر ٹیموں کے ساتھ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہی کررہی ہے لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر دیگر ٹیموں سے الگ رہائش اختیار کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ٹیم پام جمیرہ ریزارٹ میں رہائش پزیر ہے جب کہ پاکستان سمیت ایشیا کپ کی دیگر ٹیمیں ایک ہوٹل میں قیام پزیر ہیں۔
بھارتی ٹیم روایتی طور پر دیگر ٹیموں کے سے الگ رہائش اختیار کرتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھی بھارتی ٹیم الگ رہی تھی جب کہ دیگر ٹیمیں دوسرے ہوٹلز میں قیام پزیر رہی تھیں، بھارتی ٹیم نے آئی پی ایل کے دوران بھی اسی مقام پر رہائش اختیار کی تھی۔
ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موسم شدید گرم ہے، ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی ٹریننگ شام کے اوقات میں شیڈولڈ ہے ، اس کا دوسرا سیشن بھی غروب آفتاب کے بعد شیڈولڈ ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے تمام تر انتظامات ایشین کرکٹ کونسل کرتی ہے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارت کے جے شاہ ہیں جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv