تازہ تر ین

عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کرانتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں: یاسمین راشد

شیخوپورہ : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کی صدر اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے دل میں بستے ہیں، چوروں کا ٹولہ ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے۔
شیخوپورہ میں پارٹی کی مقامی قیادت کے اجلاس میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ قوم کے مجرم ہمیں لیکچر دینا بند کریں، لٹیروں کے گروہ نے وفاقی حکومت بنا کر پاکستانی عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ہر ضلعے میں پارٹی کی یونین کونسل سطح پرتنظیم سازی کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں مقامی قیادت کوذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv