تازہ تر ین

پی ٹی آئی کو کاروباری گروپوں نےکروڑوں روپے چندہ دیا: ایف آئی اے تحقیقات میں انکشاف

لاہور:(ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیک اورخفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپوں کی جانب سےکروڑوں روپےچندہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کونوٹس بھیج دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر قانونی ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اےکی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اکاؤنٹس کوآپریٹ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) تحقیقات کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv