تازہ تر ین

میزائل فائر کرنے کا واقعہ: پاکستان نے انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے 5ماہ قبل بھارت کی طرف سے میزائل فائر کرنے کے واقعے کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی سپرسونک میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارتی میزائل فائر کرنے کے غیر ذمہ دارانہ اقدام پر افسران کو سزائیں غیر تسلی بخش، ناقص اور ناکافی ہیں۔ بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ بھارت میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی اور سکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں تکنیکی خامیوں کو انسانی غلطی کے نیچے چھپا نہیں سکتا، بھارت کو میزائل واقعے پر مشترکہ تحقیقات کے لیے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہیے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کرکے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا، پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دار جوہری ریاست کا ثبوت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv