تازہ تر ین

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرینشنل اور ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے بابر اعظم کی بدستور حکمرانی برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نیدرز لینڈز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد 890 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
رینکنگ میں دوسرے اور تیسرے نمبروں پر جنوبی افریقا کے بلے باز رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک ہیں جبکہ امام الحق 779 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں اسی طرح بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی پانچویں جبکہ روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔
ون ڈے بولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 720 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہازلووڈ دوسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے، بھارت کے جسپت بمرا چوتھے اور شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح آل راؤنڈر کیٹگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن 372 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، افغانستان کے محمد نبی 325 پوائںٹس کے ساتھ دوسرے اور افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم 818 پوائٹس کے ساتھ پہلے، بھارت کے سوریا کمار 805 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
فہرست میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ میلان (انگلینڈ) پانچویں، یو اے ای کے محمد وسیم دو درجے ترقی کے بعد ساتویں جبکہ ایک درجے تنزلی کے بعد نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 8ویں نمبر پر رہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہازلووڈ پہلے، جنوبی افریقا کے تبریزی شمس دوسرے، انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر رہے۔
رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 13ویں، شاداب خان 15ویں، حارث رؤف تیسویں، عماد وسیم دو درجے ترقی کے بعد 47ویں، محمد نواز 61ویں، محمد وسیم 69ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈر کیٹگری میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، انگلینڈ کے معین علی تیسرے، آسٹریلیا کے میکسوئل چوتھے اور نمیبیا کے جے جے سمت ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv