تازہ تر ین

ڈریوڈ کی جگہ لکشمن ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے عبوری کوچ مقرر

ممبئی: (ویب ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کیلئے راہول ڈریوڈ کی جگہ وی وی ایس لکشمن کو بھارتی ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا۔
بھارتی بورڈ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا کا شکار ہیں اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ کی غیرموجودگی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv