تازہ تر ین

محمد رضوان کی بس میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شائقین کے دل جیت لئے، نیدرلینڈز سے دبئی پہنچنے والی قومی ٹیم کے بلے باز کی دوران سفر قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی 20 ایشیا کپ 2022ء کے لیے ٹیم کی دبئی آمد کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی، شیئر کی گئی ویڈیو میں کھلاڑی دبئی پہنچنے کے بعد بس میں سفر کے دوران مختلف سرگرمیوں میں مصروف تھے، کوئی موبائل استعمال کررہا تھا تو کوئی کافی پی رہا تھا مگر سب سے خاص بات یہ تھی کہ محمد رضوان قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔
محمد رضوان کی جانب سے قرآن مجید کی تلاوت کرنے کی ویڈیو نے شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا، شائقین نے اس بات کو خوب پسند کیا اور ٹوئٹر پر تبصروں کے ڈھیر لگ گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل محمد رضوان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو نے بھی شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم منگل کی صبح دبئی پہنچ گئی اور روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20 ایشیا کپ کا میچ 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv