تازہ تر ین

کے الیکٹرک نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں داخلی اختلافات کی خبر ٹیبل اسٹوری ہے۔ ایم کیو ایم نے پہلے بھی بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ایم کیو ایم کی لیڈرشپ ڈاکٹر خالد مقبول کی قیادت میں متحد ہے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 21 ویں آئی ٹی سی این نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے اور کے الیکٹرک پیسہ کمانے کی مشین بنی ہوئی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کے الیکٹرک کراچی کے باسیوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود بن قاسم پاور پلانٹ بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے آئی ٹی پارک پر 31 ارب روپے خرچ ہونگے۔ انٹرنیشنل آئی ٹی کانفرنس میں 500 کے لگ بھگ مقامی وغیرملکی کمپنیاں موجود ہیں۔ انٹرنیشنل آئی ٹی ایکسپو ملک بھر میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام میں معاون کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں سات ایکڑ اراضی پر مشتمل آئی ٹی پارک کا کام تیزی سے مکمل ہورہا ہے جس کا ستمبر میں سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv