تازہ تر ین

کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی میں موسم کی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ پر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل حیدرآباد میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv