تازہ تر ین

احساس پروگرام میں اگلے ماہ رجسٹریشن شروع کی جائیگی: ثانیہ نشتر

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پروگرام میں اگلے ماہ رجسٹریشن شروع کردی جائےگی۔
لاہورمیں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس پروگرام ایکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ولید اقبال اور وزیر قانون خرم شہزاد ورک نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ابتدائی طورپر 3 فلاحی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، احساس تحفظ اور احساس راشن رعایت پروگرام پرکام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قانون سازی کے ذریعے احساس پروگرام کو تحفظ دیا جائے گا جب کہ پروگرام میں اگلے ماہ رجسٹریشن شروع کردی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv