تازہ تر ین

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا سرگرم رکن جاں بحق

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا کار سوار شخص ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی رکن تھا۔
فائرنگ کا افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر پیش آیا، جس کی زد میں آکر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت ذوالفقار ستی کے نام سے ہوئی جو تحریک انصاف کا سرگرم سیاسی کارکن تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ذولفقار کو ٹانگوں پر گولیاں ماری ہیں، خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے زخمی ذوالفقار جان کی بازی ہار گیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو بے نظیر اسپتال سے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv