تازہ تر ین

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اعظم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کر رکھا تھا۔
کمیٹی کے استفسار پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا مالم جبہ کیس کے پی حکومت کی سفارش پر بند کیا۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم نے کہا سابق چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے تھے۔ مالم جبہ کیس غلط بند کیا۔ جاوید اقبال کے دور میں بند مقدمات دوبارہ دیکھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv