تازہ تر ین

پاکستان کے 5 بڑے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے ملک کے پانچ بڑے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں 5 بڑے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز کو کمرشل حب بنایا جائے گا۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تمام پاور وینز کی نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
وفاقی وزیر نے ‏انتظامیہ کو گوادر آفس میں فوری عملہ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سنگل ڈیزل جنٹریٹر سیٹ ڈبل کیے جائیں اور ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv