تازہ تر ین

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلائے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم پرکوئی اکاؤنٹ نہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹس بنائےگئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے، ان ای میل اکاؤنٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبرکرائمز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv