تازہ تر ین

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت دو مسافر طیارے آمنے سامنے آگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث دو طیارے آمنے سامنے آگئے تاہم پی آئی اے کے کپتان کی حاضری دماغی سے دونوں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوسکتا تھا کیونکہ 2طیارے حادثے آمنے سامنے آگئے تھے، دونوں طیارے لینڈنگ کیلئے اپروچ پر تھے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ کے لیے تیار تھی اور اس دوران ایک فلائٹ مخالف سمت سے لینڈ کر رہی تھی، ایئرٹریفک کنٹرولر نے نجی ایئرلائن کے طیارے کو رن وے نمبر 7جبکہ پی آئی اے کی پرواز کو رن وے نمبر25 لیفٹ پر لینڈنگ کی ہدایت کی۔
طیارے لینڈنگ کیلئے قریب تھے اور دونوں میں صرف تین مائل کا فیصلہ تھا کہ اس دوران دونوں جہازوں کے پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا، پی آئی اے کے کپتان نے طیارے نے فوری طور پرلینڈنگ کی اور سامنے سے آنے والے ایئر سیال کے طیارے کو گو راونڈ کی ہدایت کی۔
نجی ایئرلائن کے کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو فوری طور پر لینڈنگ کرنے کے بجائے طیارے کو موڑ لیا۔
بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایئرٹریفک کنٹرولر سے بھی جواب طلب کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv