تازہ تر ین

انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، صفائی کا موقع دیا جائے: شاہ محمود

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز گل کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں،لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور آئی جی کا رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں، انسان سے غلطی ہوجاتی ہے لیکن اس کے لیے قانون ہے، صفائی کا موقع دیا جائے۔
دوسری جانب شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ تبدیل کروارہے ہیں۔
شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ایس او پیز پولیس کے ساتھ طے تھے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، پتا ہی نہیں ہے شہباز گل پمز میں ہیں بھی یا نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv