تازہ تر ین

شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر حراست کے دوران تشدد کےالزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع کر دی گئی۔
ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلیٰ حکام اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے تشدد کے الزامات پر تمام بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیئے۔ پمز اسپتال میں شہباز گل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے بیان بھی لے لیئے گئے۔
اجلاس میں تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی۔شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی۔
فواد چوہدری، شیریں مزاری اور علی نواز اعوان پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں شہباز گل پر تشدد کے شواہد پیش کریں گے۔
تشدد سے متعلق انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد خود کر رہے ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو تشدد سے متعلق انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv