تازہ تر ین

روسی اور چینی صدر انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے

جکارتہ: (ویب ڈیسک) روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ انڈونیشیا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
انڈونیشین صدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ نے انہیں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پرحملے کے تناظر میں صدر پیوٹن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینے کیلئے انڈونیشین صدر پرمغربی ملکوں کا دباؤ تھا۔
انڈونیشین صدر جوکو ودودو نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس پریوکرینی صدر نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی حامی بھری ہے۔
خیال رہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس رواں سال نومبر میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv