تازہ تر ین

کے پی ایل: اوورسیز واریئرز کی مظفر آباد ٹائیگرز کو 9 رنز سے شکست دے دی

لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے 13ویں میچ میں اوورسیز واریئرز نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 9 رنز سے مات دے دی۔
مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 13 ویں میچ میں اوورسیز واریئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے، سیف بدر نے ناقابل شکست سب سے زیادہ 57 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق 23 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، ارشد اقبال نے 3 اور سلمان فیاض نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
148 رنز ہدف کے تعاقب میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 138 سکور بناسکی، امیر حمزہ 31 اور محمد حفیظ 25 رنز بناکر نمایاں رہے، فرحان شفیق اور علی شفیق نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv