تازہ تر ین

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پیرس: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
فرانس میں جاری چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 3 پاکستان نے سیڈ 6 بھارت کے خلاف کامیابی پاکر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔
چیمپئین شپ کے 3 میچز پر مشتمل کوارٹر فائنل کے پہلے مقابلے میں نور زمان نے مد مقابل کرشنا مشرہ کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو 0-1 کی سبقت دلوادئی، دوسرے سنسنی خیز میچ میں محمد حمزہ خان نے سخت تگ و دو کے بعد ارناو سارین کو 2-3 سے قابو کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک موقعہ پر حمزہ نے 6-11 اور 10-12 سے کامیابی پاکر میچ میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم بھارتی حریف نے اگلے دونوں گیمز 1-11 اور 6-11 سے اپنے نام کرکے مقابلہ 2-2 کردیا، تاہم حمزہ نے 5 واں اور فیصلہ کمن گیم 5-11 سے جیت لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv