تازہ تر ین

شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، عمران خان

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، اب میرے پاس مکمل تفصیل آ چکی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پولیس کہتی ہے اس نے کوئی تشدد نہیں کیا تو پھر شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv