تازہ تر ین

سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک

خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قدرتی آفت سے 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس بریگیڈئیر جنرل عبد الجلیل عبدالرحیم کے مطابق مئی میں شروع ہو نے والی بارشوں سے اب تک 77افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمالی کوردفان، گیزیرہ، جنوبی کوردوفان،دارفوراور دریائے نیل کے علاقے شمال ہیں ۔
اقوام متحدہ کے ادارے(OCHA) کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 1لاکھ 36ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں،بارش کی مزید پیش گوئی کے پیش نظر متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے مقابلہ میں رواں سال ہونے والی بارشوں سے دگنا نقصان ہوا ہے۔
سوڈان میں ہر سال ہو نےوالی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر املاک، فصلوں اور انفرا اسٹرکچر کا نقصان ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv