تازہ تر ین

گجرات فسادات، بھارت نے قتل اور گینگ ریپ کے 11 مجرموں کی سزا معاف

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی گجرات سرکار نے 2002 کے فسادات کے دوران قتل اور گینگ ریپ کے 11 مجرموں کی سزا معاف کردی۔
عدالت نے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو نامی خاتون کے ساتھ زیادتی اور ان کی 3 سالہ بیٹی سمیت خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ان مجرموں کو عمر قید کی سزا دی تھی۔
بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مسلمان خاتون کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کے مرتکب افراد کو گجرات سرکار نے معافی دے دی۔
یاد رہے کہ گجرات فسادات کے موقع پر نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv