تازہ تر ین

ڈونلڈ بلوم کا دورہ خیبرپختونخوا، امریکی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دورے سے متعلق امریکی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے آگیا۔
امریکی سفارتخانے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کہ تین اور چار اگست کو دورے میں امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ محمود خان سےملاقات کی، طورخم بارڈر بھی گئے۔
امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ سفیر نے پشاور میں برنز اور پلاسٹک سرجری سینٹر کا بھی دورہ کیا، یہ سینٹر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی یو ایس ایڈ کی اعانت سے تعمیرکیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کی طرف سے محکمہ صحت کے پی کو 36 ھیلتھ وہیکلز دی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv