تازہ تر ین

یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارتی حکومت ذمہ دار ہو گی، مشعال ملک کا خط

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کہا ہے کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں۔ یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جراح کی۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں اور اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv