تازہ تر ین

روس کا چین کی “ون چائنا پالیسی” کے حمایت کا اعادہ

تاشقند: (ویب ڈیسک) روس کی جانب سے تائیوان معاملے پر چین کی “ون چائنا پالیسی” کے حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کےمطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ چین کی ون چائنا پالیسی پر روسی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ہم چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔
تاشقند میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چین کی خودمختاری کے اصول برقرار رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
روسی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان چینی صدر کے امریکی صدر کو تائیوان معاملے میں مداخلت کے حوالے سے خبردار کرنے کے بعد آیا ہے۔
خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv