تازہ تر ین

امریکا میں بارشوں اور سیلاب میں 8 افراد ہلاک

فرینکفرٹ: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کینٹیکی میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جس کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کینٹیکی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش کے بعد سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
اس دوران مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ عارضی ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
کینٹیکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اسپتالوں، میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ سیکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گھر اور کاریں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر متوقع اور عام طور سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ شہری بلاضروت گھر سے باہر نہ نکلیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv