تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، متعدد شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پیرس: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیرس میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق 2018 میں خشوگی قتل کیس کے بعد یہ محمد بن سلمان کا پہلا دورہ فرانس ہے، دونوں رہنماؤں نے عالمی مارکیٹ میں تیل اور گندم کی قیمتوں، دفاعی تعاون، اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس سے پہلے صدارتی محل پہنچنے پر صدر میکرون نے سعودی ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv