تازہ تر ین

بچے کی صورت والے 27 سالہ چینی کو نوکری ملنے میں مشکلات کا سامنا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک بالغ شخص کو نوکری کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس کی عمر 27 برس ہے اور چہرے کی شباہت کسی بچے جیسی ہے۔
چہرے پر کم عمری کو ایک فائدہ سمجھا جاتا ہے لیکن حد سے زیادہ کم عمری مضحکہ خیز صورت اختیار کرسکتی ہے۔ یہی صورتحال چین کے علاقے ڈونگ گوان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ چینی شہری ماؤشینگ کے ساتھ ہے، وہ جہاں جاتا ہے لوگ اسے صرف 10 سال کا بچہ تصور کرتے ہیں۔
ماؤشینگ جہاں بھی گیا لوگوں نے اس کی عمر پر یقین نہیں کیا اور عذر پیش کیا کہ اسے ملازمت دینے کی صورت میں ان پر چائلڈ لیبر (بچوں سے مشقت) کا مقدمہ قائم ہوسکتا ہے۔
کئی ہفتوں سے ماؤ شینگ کی ویڈیو چینی ٹک ٹاک ڈوویِن پر وائرل ہورہی ہے۔ اس میں وہ اداروں سے شکایت کرتا نظر آرہا ہے کہ وہ اپنے فالج زدہ والد کی مالی مدد کرنے سے اب تک قاصر ہے کیونکہ اسے کوئی نوکری نہیں دے رہا، وہ کارخانوں اور دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہے۔
اس افسوس ناک اور عجیب واقعے پر لاکھوں کروڑوں افراد نے اپنا ردِعمل ظاہر کیا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر اتنا مقبول ہوا کہ کئی کمپنیوں اور اداروں نے اس سے رابطہ کیا جس کے بعد اسے ایک جگہ ملازمت بھی مل گئی۔
لیکن اب چینی شہری کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔ وہ اب شادی کا خواہش مند ہے اور رشتے کے حصول میں بھی اسے کمر عمر چہرے کی مشکل آڑے آرہی ہے۔ ماؤشینگ چاہتا ہے کہ ااس کا اپنا گھر ہو اور اولاد بھی ہو تاہم اس کی ظاہری صورت اور عمر کے درمیان مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور کسی نے اس غیرمعمولی صورتحال کی وضاحت نہیں کی۔
بعض ڈاکٹروں کے مطابق ماؤ شینگ کے پچویٹری غدود سے ہارمون کا افراز سست ہے یہی وجہ ہے کہ 27 سال کی عمر کے باوجود اس کی شکل اور آواز دونوں ہی بچے جیسی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv