تازہ تر ین

نیٹ فلکس کا ’دی گرے مین‘ کی کامیابی کے بعد سیکوئل بنانے کا اعلان

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی گرے مین ‘کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی مصنف مارک گرینے کے ناول کی کہانی پر مبنی فلم ’دی گرے مین‘ رواں ماہ 22 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب رہی تاہم ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اس کا سیوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
فلم میں کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ نے سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار دھنوش نے بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کے سیکوئل میں بھی ریان گوسلنگ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دی گرے مین کو مشہور کامک فلموں’ایوینجرز‘ کے ہدایتکاروں کی جانب سے تیا ر کیا گیا ہے تاہم فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv