تازہ تر ین

عدلیہ سے متعلق بننے والا تاثر ٹھیک نہیں،کیا ان 3کے علاوہ اور ججز نہیں؟ امیر حیدر

پشاور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی نےکہا ہےکہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر بن رہا ہے وہ ٹھیک نہیں، کیا ان تین ججز کے علاوہ اور ججز نہیں ہیں؟
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے لیکن ترمیم نہیں کر سکتی، عدلیہ سے متعلق جو تاثر بن رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ، کیا ان تین ججز کے علاوہ اور ججز نہیں ہیں؟
امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکسی ادارے کو نہیں بخشا،ہر ادارے پر چڑھائی کی، عمران خان کے ساتھ ایک سلوک دوسروں کے ساتھ الگ سلوک ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کا ہونا انتہائی ضروری ہے، بغیر الیکشن ریفارمز کے انتخابات ہوتے ہیں تو بہت سارے سوالات اٹھیں گے، ملک کی ترقی کے لیے حکومت کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv