تازہ تر ین

یاسین ملک کی جان کو مودی حکومت سے خطرہ، عالمی ادارے نوٹس لیں، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کشمیری رہنما یاسین ملک پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی فاشست مودی حکومت کی جانب سے یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی جان بچانے کی اپیل کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے بھارت کے خلاف کارروائی کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv