تازہ تر ین

پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے، ن لیگ میں ذرا جمہوریت ہوتی تو پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دے دیتے۔
رہنما پی ٹی آئی نے لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں۔
فواد چودھری کا مزید کہا تھا کہ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی، اب انفرادیت کا دور ہے ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے، 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv