تازہ تر ین

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک تجاوز کر گئی۔
انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کےاسپل ویز تیزبارش اور مزید بارش کی پیش گوئی کے بعد کھولے گئے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے جو مکمل ہوچکی ہے۔
راول ڈیم کے قریب نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند،سائرن بجا دیے گئے
گزشتہ روزموسلادھار بارش سے راولپنڈی کےکالج روڈ سمیت تجارتی مراکز پانی میں ڈوب گئے۔ راجہ بازار، موتی بازار، موچی بازار میں سینکڑوں دکانوں میں پانی داخل ہو گیا۔
بازاروں کے سیلابی پانی میں متعدد تاجر پھنس گئے۔ تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ جامع مسجد روڈ،سٹی صدر روڈ اور موچی بازار میں کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv