تازہ تر ین

مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا، مریم نواز

لاہور: (ویب ڈسیک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے کیونکہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظر عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مگر اب کچھ بھی کر لیں، لوگ تو جان گئے!
مریم نواز نے کہا کہ مجھے کم از کم یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا اور انصاف نہیں ملے گا اور یہی میں قوم کو بتانا چاہتی تھی!
اپنے ایک اور ٹویٹ میں لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیےاور ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پاکستان تحریک انصاف کو عطا کر دیے تو پرویز الہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے مائی لارڈ !



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv