تازہ تر ین

بھارت: پہلی قبائلی خاتون نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی نو منتخب صدر دروپدی مرمو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ ملکی تاریخ میں پہلی قبائلی خاتون ہیں جو اس اعلیٰ ترین منصب تک پہنچی ہیں۔
نو منتخب صدردروپدی مرمو سے عہدے کا حلف بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رامانہ نے لیا جس کے بعد انہیں قواعد و ضوابط کے تحت 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
بھارت کی نومنتخب صدر دروپدی مرمو نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ قبائلی خاتون دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں سے 64 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے تھا۔ یشونت سنہا بی جے پی کے سابق رہنما ہیں۔
صدارتی انتخاب کے لیے وفاقی دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر کی ریاستی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی تھی اور اعداد و شمار کے تحت 99 فیصد ووٹرز نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv