تازہ تر ین

مرسڈیز کی سنگل چارج پر ایک ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے والی الیکٹرک گاڑی

لاہور: (ویب ڈیسک) مرسڈیز نے کچھ عرصے پہلے طے کیا تھا کہ ایک ایسی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی تیار کی جائے جو سنگل چارج پر ایک ہزار کلومیٹر تک سفر کرسکے۔
اور اب وہ کانسیپٹ گاڑی مرسڈیز ای کیو ایکس ایکس کی شکل میں پیش کردی گئی ہے۔
ای کیو ایکس ایکس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں سفرکرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مستقبل کی گاڑی ہے۔
ویسے اس کو عام صارفین کے لیے تو تیار نہیں کیا جائے گا مگر اس کی ٹیکنالوجیز کو مستقبل قریب میں دیگر گاڑیوں کا حصہ بنایا جائے گا۔
اس گاڑی کی چھت پر سولر پینلز نصب ہیں اور یہ سڑک پر چلتے ہوئے کسی فٹ بال کے مقابلے میں ہوا کو زیادہ بہتر کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گاڑی کے اندر ایک سنگل موٹر موجود ہے جو 244 ہارس پاور فراہم کرتی ہے۔
یہ 7 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔
گاڑی میں رئیل ٹائم 3 ڈی نیوی گیشن سسٹم دیا گیا ہے جبکہ 47.5 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv