تازہ تر ین

واٹس ایپ کا اپنی مشکوک نقول سے بچنے کے لیے صارفین کو انتباہ

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپ کے کچھ جعلی ورژن سامنے آنے کے بعد صارفین کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئےصارفین کو کسی مشکل میں نہ پھنسے کے لیے واٹس ایپ کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کی سائبر سیکیورٹی ٹیم کے سامنے ایسی مشکوک ایپلی کیشنز آئی ہیں جو واٹس ایپ کی طرح کی خدمات انجام دیتی ہیں۔ یہ سافٹ ویئر گوگل پلے سے ہٹ کر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے میسر ہیں۔ ان سافٹ ویئر میں ‘Hey WhatsApp’ اور ‘Hey Mod’ اور دیگر نقول شامل ہیں۔
ایپ کے یہ جعلی ورژن خود کو حقیقی واٹس ایپ ایپلی کیشن جیسا بتا کر صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیٹھ کارٹ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جعلی ایپلی کیشنز کو اپنے فونز میں ڈاؤن لوڈ نہ کریں تاکہ کسی قسم کی سیکیورٹی خلاف ورزی سےبچا جا سکے۔
سی ای او واٹس ایپ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واٹس ایپ کی سائبر سیکیورٹی ٹیم کو ان ایپلی کیشنز میں چھپے ہوئے میل ویئر ملے ہیں جو ‘HeyMods’ کے بنائے ہوئے ہیں۔
وِل کیٹھ کارٹ نے اینڈرائیڈ ڈیواسز میں نقصان دہ ایپلی کیشنز کے پھیلنے کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر گوگل کو سراہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv