تازہ تر ین

حیدرآباد واقعے پر کسی کو سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرجیل میمن

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد واقعے پر کسی کو سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو شرانگیزی پھیلائے گا اُس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں بلال نامی نوجوان کے قتل کے بعد سندھ حکومت نے تمام جماعتوں سے رابطے کیے اور سب نے ہی امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ لسانی فساد کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور کسی کو سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت کسی کو یہ اختیار بھی نہیں دے گی کہ وہ اس معاملے پر شرانگیزی پھیلائے۔
شرجیل میمن نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور قوم پرست رہنماؤں کی جانب سے امن برقرار رکھنے کے بیانات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کاوشوں سے ہم لسانی فساد کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv