تازہ تر ین

فسادات کرانے کا مقصد بلدیاتی انتخابات کو متاثر کرنا ہے، ناصر شاہ

کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت لسانی فسادات کرانے کی کوشش کی گئی، جس کا مقصد بلدیاتی انتخابات کو متاثر کرنا ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والے فسادات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کے تحت لسانی فسادات کرانے کی کوشش کی گئی، جس کا مقصد بلدیاتی انتخابات کو متاثر کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی لوگ مفادات کے لیے جرائم پیشہ لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں، یہ فسادات کرانے کی سازش کہاں ہوئی؟ سندھ حکومت اس کی تحقیقات کرائے گی اور کسی قاتل کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں آئندہ اتوار 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv