تازہ تر ین

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف فیصلے کے بعد صدر استعفیٰ دیں: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیات و نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف فیصلے کے بعد صدر استعفیٰ دیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ” بیرونی سازش” کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے، عدالت کے مطابق رولنگ اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھی، مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ بغیر تفتیش کے سپیکر نے رولنگ دی، سپیکر نے ہاؤس میں دعوی کیا تھا کہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا ہے، عمران خان نے جو مراسلہ جلسے میں لہرایا اس مراسلے کا مکمل متن بھی عدالت میں پیش نہیں کیا، عدالت نے واضع کر دیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے بار بار آئین کی تضحیک اور خلاف ورزی کی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے واضح ہو گیا کہ اس سارے معاملے میں صدر کا کردار جانبدار رہا، صدر آئین کا نہیں صرف تحریک انصاف کے مفاد کا تحفظ کرتے رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv