تازہ تر ین

پاک بحریہ کا کراچی میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

کراچی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کا کراچی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کرِیکس ایریاز میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں گھروں سے کھڑا پانی نکالنے میں مقامی افراد کی مدد کی۔ پاک بحریہ سول انتظامیہ کی درخواست پر علاقے میں موجود ہے اور آپریشن مدد کے تحت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
پاک بحریہ کے تمام فِیلڈ یونٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv