تازہ تر ین

عمران خان کو اس لیے ہٹایا گیا کہ اسرائیل سے دوستی، بھارت سے تجارت نہیں کر رہا تھا، شیخ رشید

کہوٹہ: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، تم لوگ لوٹوں کو عزت دے رہے ہو۔
شیخ رشید احمد نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس لیے ہٹایا گیا کیوں کہ وہ بھارت کےساتھ تجارت نہیں کر رہا تھا،عمران خان کو اس لیے اتارا گیا کیونکہ وہ اسرائیل سے دوستی نہیں کررہا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں تین بڑے چور اور ڈاکو ہیں، شہبازشریف ، نوازشریف ،آصف زرداری اورفضل الرحمان ڈاکو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو چوروں اورچوکیداروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، فرد جرم لگنے والوں کو وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔
شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اورباپ پارٹی سے کہتا ہوں کہ ان کا ساتھ چھوڑ دیں، لڑائی امریکہ اورلندن میں فلیٹ بنانے والوں سے ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv